Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

وہ گناہوں کا وَقْت شروع ہونے سے پہلے پَیکِ اجل کو لَبَّیْک کہہ دیں اور اُنہیں موت آجائے ، کاش گناہ کرتے ہوئے ہمیں یہ احساس ہو کہ  میرا ربّ کریم مجھے دیکھ رہا ہے، میرا ربّ کریم ناراض ہوگیاتو کہیں میں اپنی آخرت خراب نہ کربیٹھوں  ، اے میرے ہم وطنو! اگر گناہ کے سلسلے آپ نے سوچ رکھے ہیں، مہربانی کرکے باز آجائیے ، توبہ کر لیجیے  ایسا نہ ہو کہ گناہ کرتے کرتے آپ لوگوں کی موت آئے اور ہم لوگوں کو بھی پتہ چل جائے ،پھر ہم عبرت کے طور پر آپ کا بیان کریں   بلکہ جو گُناہ کا عزمِ مُصمم کرے اور اب توبہ کرلے اس کے لیے بھی فضیلت ہے ۔(مدنی مذاکرے  کے مدنی پھول)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور سلام  کرنے سنتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں۔رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سلام کرنے کی سنتيں اور آداب

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے! حضرت ِ علّامہ مَولانا محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”101 مَدَنی پھول“سے سلام کرنے کی سُنّتیں اور آداب  سنتی ہیں٭ مسلمان (محارم) سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔٭مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ459پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے:سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵