Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

لگی ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتی ہوں۔(بہار شریعت ،۳/۴۵۹،حصہ ۱۶ ملخصا)٭دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود محرموں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔ ٭ سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔٭جوسلام میں پہل کرےوہ اللہ کریم  کی مُقَرَّب ہے۔٭جوسلام میں پہل کرےوہ تکبُّر سے بھی بَری ہے،جیسا کہ نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافَرمانِ باصفا ہے:پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔(شعب الایمان ،  کتاب، ۶/۴۳۳،حدیث:۸۷۸۶) ٭ سلام (میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں۔(کیمیائے سعادت،۱/۳۹۴) ٭ اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10نیکیاں ملتی ہیں ۔ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں تو 20 نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکاتُہ،شامل کریں تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی۔بعض لوگ سلام کے ساتھ جنَّتُ المقام اور دوزخُ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں یہ غلط طریقہ ہے ٭ سلام کا جواب فوراً  اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ جس  اسلامی بہن نے سلام کیا وہ سُن لے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ   16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں