Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

اللہ پاک کی رِضا اور اس نعمت(یعنی وطنِ عزیز کے ملنے) کا شُکْر ادا کرنے کی نیت سےنوافل ادا کیجئے۔سُبْحَانَ اللہ!نوافل پڑھنے کی بھی کیاپیاری فضیلت ہے:

سرکارِ مدینہ،قرارِ قلب و سِینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:"جو شخص وضوکرے اور اچھا وُضوکرے اورظاہر و باطن کے ساتھ متوجہ ہوکردو(2)رکعت پڑھے،اُس کے لیے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔(مسلم، کتاب الطہارۃ، باب الذکر۔۔۔، ص۱۱۸، حدیث:۵۵۳)

پھر یوں دُعا  بھی کیجئے کہ یا ربّ!تُونے ہمیں آزاد ملک کی صورت میں جو نعمت عطافرمائی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرما ،اس میں تیرے ہی احکامات اور تیری رضا والے کام کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہر اس کام سے بچنے کی توفیق عطا فرما،جس سے تُواورتیرے پیارےحبیبصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَناراض ہوتے ہوں۔

 امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی سوچ اورآپ کی”وطنِ عزیز ملکِ پاکستان“سے سچی محبت پرکہ آپ نے مختلف موقعوں پر مدنی مذاکروں میں”یومِ آزادی“کی نعمت پر جو مُفید مَدَنی پھول عَطا فرمائے،آئیےوہ بھی سنتی ہیں تاکہ ہم بھی اللہپاک و رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی نافرمانی سے بچتے ہوئے،یومِ آزادی کی نعمت پرشکربجا لائیں۔چنانچہ آپ اِرشاد فرماتے ہیں : ایک بہت بڑی تعداد جو کہ جَشنِ آزادی غلط طریقے سے مناتی ہے، خُوب ہَلّہ گُلّہ اورہُلڑ بازیاں کرتی ، اللہ پاک کرے مُسلمان ان  خُرافات سے بچ کر مدنی چینل دیکھ کر جَشنِ آزادی منائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ وہ  وَقْت بھی آئے گا کہ ہم جہنّم سے آزادی کا جَشن منائیں گے ہاں! یہ جہنّم سے آزادی کا جَشن جیتے جی نہیں ہوسکے گا (پھر امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   جشنِ آزادی پر خُرافات میں پڑنے والوں کو بچنے کا ذہن دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں )  کیا عجب جنہوں نے گناہوں کا بھر پور پروگرام (Program)بنا رکھا ہے،