Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

کے حُقُوق کی رعایت و لحاظ کرو۔(رَدُّالْمُحتار، ۹/۶۷۸)٭صِلَۂ رِحمی کی مُختلِف صورَتیں ہیں،اُن کو تحفہ دینا اور اگر اُنہیں کسی بات میں تمہاری اِمداد کی ضرورت ہو تو اِس کا م میں اُن کی مدد کرنا،اُنہیں سلام کرنا،اُن کی ملاقات کو جانا،اُن کے پاس اُٹھنا بیٹھنا، اُن سے بات چیت کرنا،اُن کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا۔(کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳ ) ٭رشتے داروں سے وقفہ دے کر ملتا رہے یعنی ایک دن ملنے کو جائے دوسرے دن نہ جائے کہ اِس  طرح کرنے سے مَحَبَّت و اُلفت زیادہ ہوتی ہے،بلکہ رشتے داروں سے جُمعہ جُمعہ ملتا رہے یا مہینے میں ایک بار۔( کتاب الدُرَر الحکام ، ۱/۳۲۳)٭حق اور جائز باتوں میں قبیلے اور خاندان والوں کو مُتَّحد ہونا چاہئے یعنی اگر رشتے دار حق پر ہوں تو دوسروں سے مقابَلے اور اِظہارِ حق میں سب مُتَّحِد ہو کر کام کریں۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳) ٭رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے،جب اپنا کوئی رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت روائی کرے، اس کو رَد کردینا رِشتہ توڑنا ہے۔(کتاب الدُرَر  الحکام،۱/۳۲۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                    ٭ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا “یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:

وَ لَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۠(۱۰) (پ۱۸،الحشر: ۱۰)                                            

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور ہمارے دل میں  ایمان والوں  کیلئے