Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

اچھا سلوک کرنا واجِب ہے اور رشتہ توڑناگناہ، حرام اور دوزخ میں لے جانے والا کام ہے)

(7) صِلَۂ رِحم یہ ہے کہ وہ توڑے تب بھی تم جوڑو

رشتے داروں کے ساتھ اچھا سُلوک  اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو،یہ چیز تو حقیقت میں اَدلا بَدلا (Reciprocation)کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی،وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔حقیقت میں رشتے داروں کے ساتھ اچھا سُلوک یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو،وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے،لاپروائی کرتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقوق کی رعایت کرو۔(رَدُّالْمُحتار،۹/۶۷۸)

تُو بَرائے وَصْل کَرْدَن آمَدِی

نے بَرائے فَصْل کَرْدَن آمَدِی

       ترجمہ:یعنی تُو جوڑ پیدا کرنے کیلئے آیا ہے توڑ پیدا کرنے کیلئے نہیں آیا۔(غیبت کی تباہ کاریاں، ص۱۱۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اچھا گمان  رکھنے کا طریقہ

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!بَیان  کردہ ساتوں مَدَنی پھول نہایت تَوَجُّہ کے قابِل ہیں، بالخُصوص ساتویں مَدَنی پھول جس میں ’’اَدلے بدلے‘‘کا ذِکْر ہے اِس کے بارے میں عَرْض ہے کہ آج کل عُموماً یہی ’’ادلا بَدلا ‘‘ہورہا ہے۔ ایک رشتے دار اگر اِس کو شادی کی دعوت(Invitation)دیتا ہے جبھی یہ اُس کو دعوت دیتا ہے،اگر وہ نہ دے تو یہ بھی نہیں دیتا۔اگر اُس ایک نے اِس کو زیادہ افراد کی دعوت دی اور یہ اگر اُس کو کم افراد کی دعوت دے تو اِس کا ٹھیک ٹھاک نوٹس لیا جاتا، خوب تنقیدیں