Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

مجلس”مَدَنی اِنعامات “

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و پیش107شُعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ”مجلس مَدَنی انعامات “بھی ہے۔اَمیرِاَہلسنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں، جامعاتُ المدینہ اورمَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے اور اِنہیں مَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے”مجلس مَدَنی اِنعامات“کا قِیام عمل میں لایا گیا ہے۔اَمیراَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:کاش!دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں مَدَنی انعامات کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔کاش!تمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقوں میں مَدَنی اِنعامات کے رسائل کو عام کردیں۔کاش!ہر مسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کے لئے مَدَنی اِنعامات کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ پاک کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفِرْدَوْس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ