Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye
گی۔ تب مجرمین(گناہ کرنے والے)افسوس کرتے ہوئے کہیں گے کہ افسوس!اس حقیر(معمولی) چیز پر ہمارے اعضاء کاٹے گئے۔(مراٰۃ المناجیح، ۷/۲۵۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ دنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت کس قدر تباہ کُن ہے جو انسان کو رشتے داری توڑنے پر مجبور کردیتی ہے،لہٰذا ابھی بھی وَقْت ہے،ہوش میں آجانا چاہئے، دنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت سے پیچھا چھڑالینا چاہئے،ذرا ذراسی بات پر رشتے داروں سے رُوٹھنے کی غیرمناسب عادت کو اپنے اندر سے نکال دینا چاہئے،رِشتہ داروں کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھئے،ہمارا کوئی عزیزہم سے معافی مانگے تو اپنی دَولت یا مَنْصَب پر ناز کرنے کے بجائے اُسے معافی سے نوازنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے،ہم چاہے لکھ پتی ہوں یا اَرب پتی مگر ناراض رشتے داروں سے خود آگے بڑھ کر صُلْح کرکے ثوابِ آخرت کے حق دار بن جائیے،اُن کے حُقوق ادا کرنے میں غفلت سے کام نہ لیجئے،بِلاوَجہِ شرعی رشتہ کاٹنے سے ہمیشہ کے لئےسچّی تَوبہ کیجئے اور یہ سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیجئے۔
یاد رکھئے!12مَدَنی کام“اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا پانے والے مَدَنی کام ہیں،”12مَدَنی کام“جنّت کا حق دار بننے میں بہت مددگار ہیں،”12 مَدَنی کام“اپنے کِردار کو نکھارنے کے بہترین مَدَنی نُسخے ہیں،”12مَدَنی کام“جماعت سے نماز پڑھنے کا پابندبنانے والےہیں،”12 مَدَنی کام“ تِلاوتِ قرآن کرنے،سُننے کی سعادت عطا فرمانے والے ہیں،”12مَدَنی کام“مساجدکی کم ہونے والی رونق