Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

کو بڑھانے کا ذریعہ ہیں،”12مَدَنی کام“تعلیمِ قرآن کی دَولت سے مالامال کرنے والے ہیں،” 12مَدَنی کام“دُنیوی کام کاج میں مصروف ہوکرزِندگی کے قیمتی لمحات کوفُضول گزارنے والوں کے لیے بیداری کا پیغام دینے والے ہیں،”12مَدَنی کام“گناہوں کی دَلدل میں پھنس کرنیکیوں سے دُور ہونے والوں کو رحمتِ  اِلٰہی کی طرف مُتَوَجِّہ کرنے والے ہیں،”12مَدَنی کام“مساجد کی آبادکاری کا ذریعہ ہیں، ”12مَدَنی کام“ شریعت کے مطابق زِندگی گزارنے میں بہترین  مددگار  ہیں،”12مَدَنی کام“نیکی کی دعوت کے ذریعے ثواب کا خزانہ جمع کرنے کا ذریعہ ہیں،”12 مَدَنی کام“بہت ساری پریشانیوں،غموں کو آرام میں بدلنے کا سبب ہیں،”12 مَدَنی کام“عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک،دعوتِ اسلامی کی دُنیا بھر میں مشہوری کا ذریعہ ہیں،”12مَدَنی کام“دُنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی پانے کا راستہ ہیں،”12مَدَنی کام“قَبْر کی تیّاری کے لیے رہنمائی کرنے والے ہیں، ”12مَدَنی کام“جاہل کو دَولتِ عِلْم سے مالا مال کرنے والے ہیں۔اِن” 12 مَدَنی کاموں“میں سے”5 مَدَنی کام“روزانہ کے ہیں،”5 مَدَنی کام“ہفتہ واراور”2 مَدَنی کام“ماہانہ ہیں۔

ممکن ہے”12مَدَنی کاموں“کے فضائل سُن کر یہ ذِہْن بناہوکہ اب تو ذِمَّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل جُل کر اِن”12مَدَنی کاموں“میں عَمَلی طور پرشامل ہوجانا چاہئے۔توآئیے!”12 مَدَنی کاموں“ کے ذریعے”اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش“کے مُقَدَّس جذبے کو پانے کے لئے ابھی  سے کمر بستہ ہو جائیے۔

آئیے!اپنے اِس پختہ ارادے کا اِظہارکرتے ہوئے مل کر نعرہ لگاتے ہیں کہ

صبح و شام٭12مَدَنی کام--صبح و شام٭12 مَدَنی کام --صبح و شام٭12مَدَنی کام

اللہکریم ہمیں 12مَدَنی کاموں میں خوش دلی کے ساتھ حِصّہ لینے کی تَوفیق نصیب فرمائے۔آمین