Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

رقم:۴۷۵۴)(2)جس نے والدَین سے اچھا سُلوک کیا اُسے مبارَک ہو کہ اللہ پاک نے اُس کی عُمْر بڑھادی ۔(مستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب من بروالدیہ…الخ،۵/۲۱۳،حدیث:۷۳۳۹)٭صِلَۂ رِحم (رشتے داروں سے اچھا سُلوک کرنا)واجِب ہے اور قَطْعِ رِحم (بِلاوجہ رشتہ توڑنا)حرام اورجہنَّم(دوزخ)میں لے جانے والا کام ہے۔(بہار شریعت، ۳/۵۵۸)

( اعلان )

صِلَۂ رِحمی کے بقیہ مَدَنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے لہٰذا  یہ مَدَنی پھول  سننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا:جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر