Book Name:Rishtay Daron Kay Sath Acha Sulook Kejiye

ہیں تو اِس میں دل لگانے اور اِس کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنے کی بجائے اُن کاموں  میں  مشغول ہوجانا چاہئے جن سے اُخْرَوِی زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔(صراط الجنان، ۹/۷۴۰-۴۷۱ملخصاً)

دُنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت میں اندھے ہوکر رشتے ناطے توڑڈالنے والوں کو قِیامت کے دن کس قدر ذِلّت و رُسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔آئیے!اِس بارے میں2 عبرت آموز حکایت سُنئے اور عبرت سے سَر دُھنئے،چنانچہ

نیلی آنکھوں والی بدصورت بڑھیا

حضرت سَیّدُنا فُضیل بن عِیاضرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکہتے ہیں،حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما نےفرمایا:قِیامت کے دن ایک نیلی آنکھوں والی نہایت بُری صُورت والی بُڑھیا،جس کے دانت آگے کی طرف نکلے ہوں گے، لوگوں کے سامنے ظاہر ہوگی اور اُن سے پوچھا جائے گا:اِ س کو جانتے ہو؟ لوگ کہیں گے:ہم اِس کی پہچان سے اللہ پاک کی پناہ چاہتے ہیں۔کہا جائے گا:یہ وُہی دُنیا ہے جس پر تم نازکیا کرتے تھے،اِسی کی وجہ سے رشتے داریاں کاٹتےتھے،اِسی کے سبب ایک دوسرے سے حَسَد اور دشمنی کرتے تھے۔پھراُس(بڑھیا جیسی دنیا)کو دوزخ میں ڈالا جائے گا،وہ پُکارے گی:اے میرے مالک! میری پیروی کرنے والے اور میری جماعت کہاں ہے؟ اللہ پاک فرما ئے گا:اُن کو بھی اِس کے ساتھ کردو۔( موسوعۃ لابن ابی الدنیا، ۵/ ۷۲ ،رقم:۱۲۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!غور کیجیے!وہ نادان جنہوں نے دنیا کی خاطر ڈھیروں گناہ کئے،جو دنیا کی خاطر نیکیوں سے دُور رہے،جنہوں نے دنیا کی خاطراچھےاعمال سے منہ موڑے رکھا،