Book Name:Kaaby Ki Shan Aur Hajj Kay Fazail
مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان کتنی بلند ہے کہ عرش ان کا مکان ہے، آسمان ان کے لیے فرش کی طرح ہیں اور فرشتے آپ عَلَیْہِ السَّلَامکے درِ دولت کے نوکر چاکر ہیں۔ جن آنکھوں نے اللہپاک کے حبیب، دکھیا دلوں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دِیدار کیا، اللہپاک اُن آنکھوں کو اس قدر پیار سے دیکھتا ہے کہ ایسی آنکھ والوں کو تمام اُمّت پر فضیلت عطا کر دی ۔ جب میرا دم نکل رہا ہو تو میری زبان پر مکی مدنی لجپال، رسولِ بے مثال صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور ان کے رب ِّکریم کا نام ہی ہو۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکا عصا بڑا غضبناک اژدہا(بہت بڑاسانپ)بن کر سانپوں کو نگل گیا جبکہ ہمارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک عصا گِرتے ہوؤوں کا سہارا بنتا ہے۔ دونوں جہاں اللہپاک کی رضا چاہتے ہیں جبکہ وہ خدا ہو کر مصطفےٰ کریم عَلَیْہِ السَّلَام کی رضا چاہتا ہے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”یومِ تعطیل اعتکاف“
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! تمام اہلِ دنیا اللہپاک کی رضا چاہتے ہیں مگر وہ خدائے واحد مصطفےٰ کریم، رسولِ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضا چاہتا ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رسولِ مقبولِ ، بی بی آمنہ کے پھول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضا ہی رضائے الٰہی ہے کہ وہ وہی چاہتے ہیں جو اللہ پاک چاہتا ہے،جس سے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ راضی ہو گئے اس سے ربِّ کریم بھی راضی ہوجاتا ہے کہ وہ اُسی سے راضی ہوتے ہیں کہ جس کے نصیب میں ربّ کی رضا ہو۔ہمیں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو راضی کرنے کے لیے آپ عَلَیْہِ السَّلَامکی سُنّتوں کے سائے میں زندگی گزارنی چاہیے تاکہ ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذریعے اللہ پاک کو راضی کر سکیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بھی ہمیں یہی ذہن دیتا ہے کہ ہم سُنّتوں کے پیکر بن جائیں۔