Book Name:Kaaby Ki Shan Aur Hajj Kay Fazail

والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ، میں نے شرکت کی نیت کرلی۔ جمعرات آنے سے پہلے ہی مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیان کا کیسٹ بنام  ”پُل صراط کی دہشت“کہیں سے میسّر آگیا۔میں نے نہایت توجہ سے بیان سننا شروع کیا۔”پُل صراط“ کا نام تو میں نے پہلے بھی سُن رکھا تھا مگر پُل صراط عُبُور کرنے کا مرحلہ اتنا دہشت ناک ہے ، اس کا پتا مجھے یہ بیان سُن کر چلا ۔ جب میں نے اپنے گناہوں، پھر کمزور بدن کی طرف نظر کی تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ میں پُل صراط کیونکر پار کرسکوں گا چنانچہ میں نے اپنے ربّ کی نافرمانیوں سے توبہ کرکے سُدھرنے کا پختہ ارادہ کرلیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول کی برکت سے سُنّت کے مطابق داڑھی شریف ،عمامہ اور سفید لباس سجالیا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حج ایک اہم فریضہ

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو! ہم بیتُ اللہ شریف کے فضائل و برکات سے متعلق سُن رہے تھے، بیتُ اللہ شریف کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہی وہ مقام ہے جہاں ہر سال دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول جمع ہوتےہیں۔ اپنی نسل، اپنی زبان ،اپنے رنگ اور اپنے وطن کے امتیازات  مٹا کر بیک وقت ”صدائے لبیک“ بلند کرتے ہوئے فریضۂ حج ادا کرتے ہیں۔ہر طرف سے آوازآرہی ہوتی ہے:

لَبَّیْکَ ؕ اَللّٰـھُمَّ لَبَّیْکَ ؕ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ ؕ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ ؕ لَا شَرِیْکَ لَکَ ؕ

       حجارکان ِاِسْلام میں سےایک بنیادی رُکن اوراَہَم عِبادت  ہے،اللہ کریم نے صاحبِ استطاعت  لوگوں