Book Name:Kaaby Ki Shan Aur Hajj Kay Fazail
کنجیاں،ص۱۰۷بتغیر قلیل)
حج کا شَرَف ہو پھر عطا یاربِّ مصطَفٰے میٹھا مدینہ پھر دِکھا یا ربِّ مصطَفٰے
دیدے طوافِ خانَۂ کعبہ کا پھر شَرَف فرما یہ پورا مُدَّعا یا ربِّ مصطَفٰے
(وسائلِ بخشش،مُرَمَّم،ص۱۲۹)
کیجئے حج کا شرف مجھ کو عطا کیجئے رحمت اے نانائے حسین
پھر طواف خانۂ کعبہ کروں کیجئے رحمت اے نانائے حسین
(وسائل بخشش مرمم،ص۲۵۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! حجِ مقبول کی کچھ نشانیاں ہم نے سُنیں، مگر اس کا مطلب ہر گزیہ نہیں کہ اگر ہمیں کسی حاجی میں یہ نشانیاں نظر نہ آئیں تو ہم اس کے بارے میں بدگمانی میں مبتلا ہو جائیں اور دوسروں کو بتاتے پھریں کہ فُلاں کا حج قبول نہیں ہوا کیوں کہ نشانیاں نہیں پائی جا رہیں۔ یقیناً ہمارا خالق و مالک جسے چاہتا ہے نیک کاموں کی توفیق عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے حج کی سعادتیں عطا فرماتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر حال میں حُسْنِ ظن کا دامن تھامے رہنا چاہیے۔
اللہ پاک ہمیں ہر حال میں دوسروں سے حُسْنِ ظن قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو !عاشقان رسول کی مَدَنی تحریک دعوت اسلامی