Book Name:Kaaby Ki Shan Aur Hajj Kay Fazail

کم و پیش 107 شعبہ جات میں دینِ متیں کی خدمات سر انجام دے ر ہی ہے،انہی میں سے ایک شعبہ ’’ مجلس اثاثہ جات‘‘ بھی ہے۔مجلس اثاثہ جات کا بنیادی کام دعوت ِاسلامی کیلئے جائیداد مثلاً(مسجد، مدرسۃ المدینہ /جامعۃ المدینہ،مدنی مراکز بنام فیضانِ مدینہ،یادیگرامورجن کیلئے خریداری کرنےیاوقف کرنے یا انتظام لینے کی شرعی و تنظیمی اجازت ہے)ان کوخریدنےیاوقف کروانے اور قانونی معاملات کو شرعی وتنظیمی طریقِ کارکےمطابق سرانجام دینا ہے۔ دعوتِ اسلامی اب تک6100سےزائد جگہیں حاصل کر چکی ہے۔اس مجلس کے تحت چند ذیلی شعبہ جات بھی قائم کئے گئے ہیں جو کہ  دعوتِ اسلامی کے تمام اثاثہ جات کے اصل کاغذات کو حکومتی /قانونی/محکمہ اراضی کے اصول وضوابط کے مطابق چیک کرکے”دعوتِ اسلامی ٹرسٹ“کے نام منتقل کروایا جاتاہے۔اسی مجلس کے تحت  وقف شدہ اثاثوں کا تحفظ اور تعمیرات کا کام بھی کیا جاتا ہے۔اس مجلس سے متعلقہ اسلامی بھائیوں کی  شرعی و تنظیمی تقاضوں کے مطابق تربیت بھی کی جاتی ہے۔ جس میں وقف کے شرعی تقاضوں کو پوراکرنے کا طریقِ کار،تعمیرات اور چندے کے امور میں شرعی و تنظیمی احتیاطیں کرنے پر خصوصی تربیت کی جاتی ہے۔

 صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

ان کی سنَّت کا جو آئنہ دار ہے                               بس وُہی تَو جہاں میں سمجھدار ہے


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵