Book Name:Kaaby Ki Shan Aur Hajj Kay Fazail

ہم سب بھی اس مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ان 12 مدنی کاموں میں سے  ہفتہ وارایک مدنی کام”یومِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔اِس مدنی کام کے ذریعے شہر کے وہ عَلاقے یا اطراف (گاؤں،دیہات ،گوٹھ وغیرہ)جہاں ابھی مدنی کام شروع کرنا ہے یامدنی کام کو مزید مضبوط کرنا ہے،نیکی کی دعوت کو عام کرنے والے مبلغین تیار کرنے ہیں،وِیران مساجد کو آباد کرنا ہے،اس مدنی کام کے ذریعے ان  مقاصد کو پایَۂ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔"یومِ تعطیل اعتکاف"کے جدول میں،ہفتہ وارچھٹی کے دن،جمعہ سے مغرب تک ایک دن کے جدول کے مطابق مقامی لوگوں کو سُنّتیں و آداب سکھانا،روزمرّہ کی دُعائیں یادکروانا، نماز کے بُنیادی مسائل سے آگاہی  وغیرہ شامل ہے۔مقامی ذمہ داران کے ساتھ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام بھی”یومِ تعطیل اعتکاف“والا مدنی کام کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یومِ تعطیل اِعْتِـکاف  کاساراجدول مسجد میں ہی ہوتا ہے، جس  کی برکت سے مساجد بھی آباد  رہتی ہیں ۔حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُـبُوّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والا ہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہ(پارہ 10سُورۂ توبہ کی  آیت نمبر 18 میں )اللہُ خالق و مالک  کا ارشادِ پاک ہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ (پ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)

ترجَمۂ کنز الایمان:اللہ کی مسجد یں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم رکھتے ہیں اور  زکوٰۃ دیتے ہیں۔([1])


 

 



[1] ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،رقم: ۲۶۲۶ ،۴/۲۸۰