Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

رسالے101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔

اعلانات

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی   کتاب”جنت میں لے جانے والے اعمال“کے صفحہ نمبر 388 پر روایت نقل کی گئی ہے کہ تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :” اے ابو ذر! صبح کے وقت  کتابُ اللہ  کی ایک آیت سیکھنے کے لیے چلنا تمہارے لیے سو رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا صبح کے وقت علم کا ایک باب سیکھنے کے لیے جانا تمہارے لیے ہزار رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے۔“(ابن ماجہ، کتاب السنۃ ،باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ، رقم ۲۱۹ ،ج۱ ، ص ۱۴۲)اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع بھی علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے! تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو علمِ دین  سیکھتی رہیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ

عاشقان رسول اسلامی بہنو! حضرت سیدتنا اُمِ سلمہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:  عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا گھر کے احاطے میں نماز پڑھنے سے  بہتر ہے۔ اور اس کا احاطے میں نماز پڑھنا ، صحن میں نماز پڑھنے سے افضل ہے  اور صحن میں نماز پڑھنا گھر سے باہر نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ (   جنت میں لے جانے والے اعمال، ص102) پیاری اسلامی بہنو ہمارا ایک مدنی انعام بھی مسجدِ بیت میں نماز ادا کرنے والا ہے۔ اور اپنے گھر میں کسی جگہ کو خاص کر کے وہیں نماز ادا کریں تو پھر یہ مخصوص جگہ ہی آپ کی مسجدِ  بیت بن جائے گی۔ تو آئیے نیت کر لیتی ہیں کہ رمضان المبارک میں صلوۃ التسبیح اور تراویح وغیرہ گھر  میں ہی ادا کریں گی۔ اِنْ شَآءَاللہ

نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے سبب دنیا کا نظام درست رہتا ہے اوراس عظیم کام کو   نہ کرنے کی وجہ سے فساد برپا ہوجاتا ہے ۔ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک نیکی پر کار بند رہیں گے اور اس کی دعوت دیتے رہیں