Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

ضرورنکالے،ان مدنی کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے  بچی رہیں گی،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینے والے  خوش نصیبوں میں ہمارا شُمار ہوگا، اچھی صحبت مُیسّر آئے گی۔مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی انعامات پر عمل کرنے والی بن جائیے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی اِنعامات،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے  والیوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاد دِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔

اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!  اگر ہم صحیح معنی میں مدنی انعا مات پر عمل کرنے والی بن جائیں تو یقین ما نیئے  ہماری شخصیت  میں نکھار آجائے ،ہمارے اخلاق سنور جائیں اور ہم نیک بن جائیں گی ،جبکہ مذاق مسخری ، طنز ،دل آزاری ، قہقہے لگانا،یہ ایسے کام  ہیں جو دوسری اسلامی بہنوں کو ہم سے دور کر  نے کا باعث بنتے ہیں،آپس میں نفرت پھیلانے والے امور ہیں، کاش!ہم  ہر ایک سے اللہ پاک کی رضا کے لیے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے والی  بن جائیں،محبتیں بانٹنے اور نفرتیں مٹانے والی بن جائیں،مدنی انعامات پر عمل کرنے والی  بن جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اپنی سوچ میں تبدیلی لائیے: