Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

شرعی کسی بھی مسلمان کی دل شکنی نہ کی جائے۔ اگر ہم نے دوسروں کو ایذا دی، ان کے حقوق کا لحاظ نہ رکھا تو اس دنیا میں بدلہ نہ دے سکنے کی صورت میں آخرت کی خرابی مقدر بن سکتی ہے۔ دوسروں کو ایذا سے بچانے اور ان کے حقوق بجا لانے  میں ہمارے  لئےسب سے بہترین مثال ہمارے پیارے آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی ہےجی ہاں!ہمارے پیارےپیارے آقا، عربی قُرَشی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کبھی بھی کسی کا دل نہ دکھایا، نہ کبھی کسی پر طنز کیا ، نہ کسی کا مذاق اڑایا، نہ کسی کو دھتکارا  اور نہ ہی کبھی کسی کی بےعزتی کی۔ بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تو ہر ایک کو سینے سے لگاتے تھے۔

اسوۂ رسول پر عمل کیجئے

            اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!  ہمیں ایذائے مسلم سے بچنے اور احترامِ مسلم بجا لانے کے لیے جہنم سے بچانے والے اور جنت کی طرف رہنمائی فرمانے والےا ٓقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کرنا ہوگی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کا حکم تو قرآن میں موجود ہے: چنانچہ پارہ21 سُوْرَۃُ الْاَحْزَاب آیت نمبر 21 میں  ارشاد ہوتا ہے:

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پ۲۱،الاحزاب:۲۱)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :بے شک تمہیں رسولُ اللہ کی پیروی بہتر ہے۔

       تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت ہے: حقیقی طور پر کامیاب(Successful) زندگی وہی ہے جو تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقش ِقدم پر ہو، اگر ہمارا جینا مرنا، سونا جاگنا حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقش ِقدم پر ہو جائے تو ہمارے سب کام عبادت بن جائیں  گے۔(صراط الجنان، ۷/۵۸۶)