Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

کا خون،اس کا مال اور ا س کی عزت۔(مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب تحریم ظلم المسلم۔۔۔ الخ، ص۱۳۸۶، حدیث: ۳۲(۲۵۶۴))

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

       اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!  غور کیجئے! ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمیں کیسی پیاری تعلیم دے رہے ہیں۔ ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمیں کنتی اچھی باتیں سکھا رہے ہیں۔٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمیں ترغیب دے رہے ہیں کہ ایک دوسرے سے حسد نہ کرو! ٭ہمارے آقا ہمیں سکھا رہے ہیں کہ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو! ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہمیں سکھا رہے ہیں کہ ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو! ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ بتا رہے ہیں کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو کسی کو رسوا نہ کرے۔ ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہمیں بتا رہے ہیں کہ حقیقی مسلمان وہی ہےجس سے دوسروں کی جان و مال محفوظ رہے۔٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ بتا رہے ہیں کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو کسی کو حقیر نہ سمجھے۔ ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ ارشاد فرما رہے ہیں کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو دوسروں کی عزت کرے۔ اب ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم اپنے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین پر عمل کر رہی  ہیں یا نہیں؟

آج کے مسلمان!

       افسوس! کہ آج کل اس بات پر ذرا بھی غور نہیں کیا جاتا کہ میرے عمل سے دوسروں کو تکلیف تو نہیں ہورہی۔ آج اس بات پر معمولی توجہ بھی نہیں دی جاتی کہ آیا میری کسی بات سے دوسروں کو تکلیف