Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

دوسروں کی ایذا کا باعث بنا جاتا ہے۔  ٭ گلیوں میں کرکٹ اور فٹ بال وغیرہ بھی دوسروں کے نقصان اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ ٭بالخصوص ماہِ رَمَضان کی مقدس راتوں میں گلیوں میں گیمز کھیلنے کے باعث ہونے والا شور تو کئیوں کی تکلیف کا باعث بنتاہے۔ ٭ سائلنسر نکلے ہوئے موٹر سائیکلوں اور کاروں کا شور بھی  مسلمانوں کی ایذا کا باعث بنتا ہے۔ ٭ بعض بدنصیب اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہو کر دوسروں کو ایذا پہنچاتے ہیں۔ ٭ اصلی نام چھوڑ کر دل شکنی والے نام رکھ لینااور پھر ان کا پرچار کرکے دوسروں کی ایذا کا سبب بننا بھی عام ہوتا جا رہا ہے۔ ٭بعض نادان گھروں میں خوب شور شرابا ، بلند آواز سے ٹی  وی اور گانے چلا کر اطراف کے پڑوسیوں کی ایذا کا باعث بنتے ہیں۔ ٭پڑسیوں کے گھروں میں جھانکنا اور ان کے عیبوں کی ٹوہ میں رہنا بھی انہیں ایذا دینے والا کام ہے۔ ٭ساتھ کام کرنے والیوں کی چغلیاں کرنا بھی انہیں ایذا پہنچانے والا کام ہے۔ ٭اسی طرح گالیاں دینا، لعنت کرنا، تہمت و بہتان لگانا ، مذاق اڑانا بھی دوسروں کو ایذا دینے والا کام ہے۔ ٭ دوسروں کا قرض دبا لینا، ان کے اموال و جائیداد پر قبضہ کرلینا بھی دوسروں کی ایذا کاباعث ہے۔ اللہ پاک ہمیں دوسروں کو ایذا دینے سے بچائے اور دوسروں کی خیرخواہی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی انعامات کی ترغیب:

       اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو! اگر ایسے اعمال سے بچنا چاہتی  ہیں جو ایذائے مسلم کا باعث بنتے ہیں توعاشقان رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ((Associate ہوجایئے اورجس سے جتنا بن پڑے،اپنی دِیگرمصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت مدنی کاموں کے لئے