Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

بھی ڈالتے ہیں۔مگران عبرت انگیر لمحات سے عبرت حاصل نہیں ہوتی، اب جنازوں میں بھی بعض نادان لوگ ہنسی مذاق میں لگے ہوتے ہیں تو بعض موبائل پر ٹائم پاس((Time pass کر رہے ہوتے ہیں، کچھ اپنے کاروباری معاملات پر بحث کر رہے ہوتے ہیں تو کچھ موقع غنیمت جان کر خاندانی مسائل میں اُلجھے ہوتے ہیں۔کوئی سیاست پرتبصرے کررہاہوتاہے توکوئی کرکٹ میچ پرباتیں کررہاہوتاہے۔

امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: غافلین کا حال یہ ہوتا ہے کہ جنازوں کو دیکھ کر ان کے دل کی سختی مزید بڑھ جاتی ہے۔ (احیاء العلوم، ۵/۵۸۴) پہلے کے لوگوں کی جنازوں میں کیا کیفیت ہوتی تھی۔ آئیے! اس کی چند روایتیں سنتے ہیں:

1۔    صحابیِ رسول، حضرت سیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں منقول ہے کہ جب کوئی جنا زہ دیکھتے توفرماتے:جاؤہم تمہارے پیچھے آرہے ہیں۔(احیاء العلوم، ۵/۵۸۴)

2۔   حضرت سیِّدُنااعمشرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ہم جنازوں میں شریک ہو تے تھے مگر مجمع میں ہرشخص کے رنج وغم کی تصویر نظر آنے کے سبب ہمیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ کس سے تعزیت کریں۔(احیاء العلوم، ۵/۵۸۵)

3۔   حضرت سیِّدُناثابت بنانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ہم جنازوں میں شرکت کیاکرتےاور ہرشخص کو چادر سےاپنا سر ڈھانپے روتا ہو ا دیکھا کرتے تھے۔(احیاء العلوم، ۵/۵۸۵)

اے کاش!اناللہ والوں کے اس پیارے انداز کاہمیں بھی صدقہ مل جائے،اے کاش!ہم بھی جنازوں سے عبرت حاصل کرکے اپنی موت کی تیاری میں لگ جائیں۔اے کاش!جیتے جی ہماری بھی آنکھوں سے غفلت کا پردہ اُٹھ جائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد