Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

وابستہ ہو جائیں اور مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ فکرِ مدینہ کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ ان مدنی انعامات میں سےا یک مدنی انعام روزانہ صَلٰوۃُ التَّوبَہ پڑھنے پر مشتمل ہے، جس کی برکت سے روزانہ گناہوں سے توبہ کرنے کی سعادت ملتی ہے، جبکہ گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسے ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ لہٰذا ہم بھی اس مدنی انعام پر عمل کرنے کی کوشش کریں، مدنی انعام نمبر 16 یوں ہے :کیا آج آپ نے کم از کم ایک بار (بہتر یہ ہے کہ سونے سے پہلے )صَلٰوۃُ التَّوبَہ پڑھ کر دن بھر کے بلکہ سابقہ ہونے والے تمام گناہوں  سے توبہ کرلی؟

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگر اب تک ہمارا اس مدنی انعام پر عمل نہیں تھا تو اب کوشش کرکے اس مدنی انعام پر بھی عمل کا معمول بنالینا چاہئے،اللہ کریم ہمیں مدنی انعامات پر عمل اور 12 مدنی کاموں کی  خوب خوب دھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔آیئے!مدنی ماحول سے متعلق ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے، چنانچہ

شرابی نوجوان کی توبہ

       ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں بُرے دوستوں کی صحبت میں تھا  اور شراب بھی پینے لگا تھا ۔ میرے گھر اور محلے والے مجھ سے بیزار آ گئے تھے ۔ محلے دار دوسروں کو میرے ساتھ بیٹھنے سے روکتے کہ کہیں میری صحبت میں دوسرے بھی شرابی نہ بن جائیں، تنگ آکرگھروالوں نے مجھے گھر سے نکال دیا کہ کہیں میں سدھر جاؤں مگر میں تو شراب کے نشے(Intoxication) میں ایسا کھویا کہ سُدھرنے کا ہوش تک نہ رہا۔ ايک روز ميں کہیں جارہا تھا کہ کسی عمامےوالے نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے روکااور بڑی شفقت سے میری خیریت پوچھی ۔اورمجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے بارے میں بتایا اور مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دی ۔ میں نے سفر