Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: خیانت صرف مال ہی میں نہیں ہوتی، راز،عزّت، مشورے تمام میں ہوتی ہے۔(مراۃ المناجیح، ۱/۲۱۲) رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا: جو اپنے بھائی کو کسی معاملے میں  مشورہ دے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ دُرستی اس کے علاوہ میں ہے اس نے اس کے ساتھ خیانت کی۔(ابوداؤد،کتاب العلم،باب کراھیۃ منع العلم،۳/۴۴۹، حدیث:۳۶۵۷)یعنی اگر کوئی مسلمان کسی سے مشورہ کرے اور مشورہ دینے والاجان بوجھ کر غلط مشورہ دے تاکہ مشورہ لینے والا مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو ایسا مشیر یعنی مشورہ دینے والا پکا خائن(یعنی خیانت کرنے والا)ہے۔(مراۃ المناجیح،۱/۲۱۲)

  اللہ پاک ہمیں ہر قسم کی خیانت سے محفوظ فرمائے۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُمّتِ مُسلِمہ کی خیرخواہی کرتے ہوئے سمجھانے کی کوشش فرمارہے ہیں کہ

جو دُکانیں خِیانت سے چمکائیں گے!                    کیااُنہیں زَر کے اَنبار کام آئیں گے؟

قہرِ قَہّار سے کیا بچا پائیں گے؟                           جی نہیں، نارِدوزخ میں لے جائیں گے

مالِ دنیا ہے دونوں جہاں میں وبال                    آئیگا قَبر میں ساتھ ہرگز نہ مال

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۵۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قبر میں سلامتی کے لیے چغلی سے بچئے

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم اُن اعمال سے متعلق سُن رہے تھے جن سے بچنا قبر میں راحت و سکون کا باعث بنتا ہے، ان میں سے ایک چغلی بھی ہے۔لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی ہے ۔ (شرح مسلم للنووی، کتاب الايمان،باب بیان غلظ تحریم