Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

کے بیان کا موضوع ہوگا ’’اِیذائے مُسْلم حرام ہے ۔‘‘جس میں دوسروں کو اِیذا(یعنی تکلیف)دینے کی مذمّت پر آیاتِ کریمہ اور احادیثِ طیبہ بیان کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے بزرگانِ دِین دوسروں کو اِیذا دینے سے خود کو کس طرح بچاتے تھے، اس حوالے سے بھی واقعات و اقوال بیان کئے جائیں۔ فی زمانہ کس کس طرح سے دوسروں کو اِیذا دی جاتی ہے، اس کی چند مثالیں اور ان امور سے بچنے کا طریقے بھی بیان کئے جائیں گے۔لہٰذا آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ انفرادی کوشش کر کے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کیجئے اور ہاتھ اٹھا کرزور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

 پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقْت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])


 

 



[1]    افضل الصلوات علی سید السادات، الصلاۃ السادسۃ والخمسون،ص۱۵۱ملخصًا