Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal
کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ۔ جو اسلامی بھائی صحیح تلفظ کے ساتھ تلاوتِ قرآن نہیں کر پاتے انہیں چاہیے کہ اپنے قریبی مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لے لیں، اِنْ شَآءَ اللہ صحیح تلفظ کےساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے والے بن جائیں گے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں فیضانِ قرآن عام کررہی ہے۔اس وقت دعوتِ اسلامی کے تحت!3287(تین ہزاردوسوستاسی)مدرسۃ المدینہ( للبنین و للبنات، جُزوقتی)، 37342(سینتیس ہزارتین سوبیالیس)مدرسۃ المدینہ(بالغان)،3363(تین ہزارتین سوتریسٹھ)مدرسۃ المدینہ ( بالغات)، 30مدرسۃ المدینہ ( آن لائن)،یعنی کل تقریباً44022(چوالیس ہزاربائیس)مدارسُ المدینہ قائم ہیں جن کے ذریعے ہزاروں بچے ،جوان، بوڑھے،بچیاں،عورتیں فیضانِ قرآن حاصل کررہے ہیں۔ہم غورکریں کہ ان برکتوں سے ،اِس بٹنے والے عام فیضان سے ہم کتنا حصہ لے رہے ہیں،اگرہم دُرست قرآنِ کریم پڑھنا جانتے ہیں تودُوسروں کو پڑھائیں،ورنہ خودسیکھیں۔
”کنزالایماں“ اے خدا میں کاش! روزانہ پڑھوں
پڑھ کے تفسیر اِس کی پھر اُس پر عمل کرتا رہوں
(تلاوت کی فضیلت، ص۳۴)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
قبر میں کام آنے والا چوتھا عمل ذکرِ الٰہی
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! حضرت علامہ فقیہ ابواللیث سمرقندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے کے بیان کردہ قبر میں کام آنے والے اعمال میں سے چوتھا عمل ذکرِ الٰہی ہے۔ ہمارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے: جب بھی لوگ اللہ پاک کے ذکر کے لیے بیٹھتے ہیں تو انہیں فرشتے