Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

       ایک اور روایت میں فرمایا :قبر کا عذاب پیشاب (کے چھینٹوں سے نہ بچنے) کی وجہ سے ہوتا ہے، لہٰذا اس سے بچو۔(سنن ابن ماجۃ،ابواب الطہارۃ،باب التشدیدفی البول،الحدیث:۳۴۸،۱/۲۱۹)

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ان احادیثِ مُبارکہ  پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ہر قسم کی ناپاکی اور بالخصوص پیشاب کے چھینٹوں سے خود کو بچائیں ،اللہ پاک ہمیں نجاست سے بچنے اور پاکیزہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اورقبر و دفن کے چند مدنی پھول کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

قَبْرو دفن کے مَدَنی پھول

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!قَبْرودَفن کے بارے میں چندمَدَنی پھول سُننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔٭ایک قَبْر میں ایک سے زیادہ مُردے بِلا ضَرورت دَفن کرنا جائز نہیں اور ضَرورت ہو تو کر سکتےہیں۔(بہار شریعت   ۱/۸۴۶، عالمگیری ۱/۱۶۶ ) ٭ جنازہ قَبْر سےقبلےکی جانِب رکھنامُسْتَحب ہے تاکہ میِّت قبلے کی طرف سے قَبْر میں اُتاری جائے۔ قَبْر کی پائِنْتی(یعنی پاؤں کی جانِب والی جگہ)رکھ کر سَر کی طرف سے نہ لائیں۔(  بہارِ شریعت  ، ۱/ ۸۴۴)٭حَسْبِ ضَرورت دو یاتین اور بہتر یہ ہے کہ


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵