Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

عادت بنانی چاہئے۔ صدقہ ایک بڑا فضیلت بھرا کام ہے، ٭صَدَقہ بُرائیوں کے دروازے بند کرتا ہے۔ ٭صَدَقہ دینے والا قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا۔ ٭صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے۔ ٭صَدَقہ گُناہوں کو ایسے مِٹا دیتا ہےجیسے پانی آگ کو ۔ ٭صَدَقہ بلاؤں کو روکتا ہے۔ ٭صَدَقہ عُمْر میں بَرکت کا سبب بنتا ہے۔ ٭صَدَقہ بُری مَوت اور بُرے خاتمے سے بچاتا ہے۔ ٭صَدَقہ تکبّر اور غرور کی عادت کا خاتمہ کرتا ہے۔ ٭صَدَقہ آگ سے رُکاوٹ(Hindrance)بنتا ہے۔ ٭صَدَقہ اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا ہے۔٭صَدَقہرزق میں وسعت اور مال کی کثرت کا باعث بنتا ہے۔ ٭صَدَقہغربت و ناداری کو ختم کرتا ہے ٭صَدَقہ دل میں اطمینان و قرار داخل کرتا ہے۔ ٭صَدَقہکرنے سے رحمتِ الٰہی ملتی ہے۔٭صَدَقہآپس میں محبتوں کو فروغ دیتا ہے۔ ٭ صَدَقہدینے والا روزِ قیامت امان میں رہے گا۔ ٭صَدَقہکرنے والے پر اللہ پاک کے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔ اَلْغَرَض!صدقہ کئی بھلائیوں کے دروازے کھولتا ہے اور کئی بُرائیوں کے دروازے بند کرتا ہے۔ لہٰذا ہمیں خوب خوب صدقہ و خیرات دے کر اپنی قبر و آخرت کی بہتری کا سامان کرنا چاہیے۔

مدنی عطیات کی ترغیب

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول  کی مسجد بھرومدنی تحریک”دعوتِ اسلامی“کی دُنیا بھر میں دُھوم دھام ہے،دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے کم  وبیش 107 شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے، ان شعبہ جات میں سے ایک جامعۃ المدینہ (للبنین و للبنات) بھی ہے،جس کے ذریعے اب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیارہوئے اوراپنی خدمات کو مختلف شعبہ جات(Departments) میں پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپنا حصہ شامل کیے ہوئے ہیں،اسی طرح ہزاروں اسلامی بہنیں بھی عالمہ کورس(درسِ نظامی) کرکے کئی شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کیے ہوئے ہیں،مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) سے