Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!نماز کے کئی فوائد ہیں۔٭نمازقبرمیں کام آنے والاعمل ہے٭نمازقبرکی گھبراہٹ سے بچانے والا عمل ہے٭آئیے!سُنیے نماز کے کیا کیا فائدے ہیں، ٭نمازدِین کا سُتون ہے، ٭نماز پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، ٭نماز مسلم اور غیر مسلم کے درمیان پہچان(Identification)کا ذریعہ ہے، ٭نمازبارگاہِ الٰہی میں حاضری کا ذریعہ ہے، ٭نماز مؤمن کی معراج ہے، ٭نماز چین و سکون پانے کا سبب ہے، ٭نماز بندگی کا پہلا زِینہ(یعنی سیڑھی) ہے، ٭نماز مؤمنوں کی عادت ہے، ٭نماز ربِّ کریم کی رحمتیں پانے کا سبب ہے، ٭نماز قُربِ اِلٰہی پانے کا وسیلہ ہے، ٭نماز سے تائیدِ الٰہی(یعنی اللہ پاک کی مدد ) ملتی ہے، ٭نماز گناہوں کو مٹا دیتی ہے، ٭نماز سے برکتیں نصیب ہوتی ہیں، ٭نماز ظاہر و باطن کو صاف کرتی ہے، ٭نماز روح کو قرار دیتی ہے، ٭نماز ظاہری اور باطنی بیماریوں کا خاتمہ کرتی ہے، ٭نمازرزق میں برکتیں لاتی ہے، جبکہ ٭نماز چھوڑنا دنیا و آخرت میں نقصانات کا سبب ہے، ٭نماز چھوڑنا اللہ پاک کی امان سے خود کو محروم کرنا ہے، ٭نماز چھوڑناگویاکہاللہ پا ک کے غضب کو دعوت دینا ہے،  ٭نماز چھوڑنا مال میں کمی اور خسارے کا باعث ہے، ٭نماز چھوڑنا بُرے خاتمے کا باعث ہے، ٭نماز چھوڑنا قبر کے امتحانات میں فیل ہونے کا سبب ہے، ٭نماز میں غفلت کرنا خود کو جَہَنَّم کا مستحق بنانا ہے۔

آئیے اسی سے متعلق ایک عبرت آمیز حکایت سنئے:

چنانچہ شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے رسالے کفن چوروں کے انکشافات“کے صفحہ20پر ایک حکایت نقل فرماتے ہیں:ایک شخص کی بہن فوت ہوگئی ۔ جب وہ اسے دَفن کر کے لوٹا تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی قَبْر میں گِرگئی ہے، چُنانچِہ وہ اپنی بہن کی قَبْر پرآیااوراُس کو کھودا تاکہ تھیلی نکال لے ۔ اُس نے دیکھا کہ