Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

کرنے کی نیت کی اورسفر بھی کیا ۔مَدَنی قافلے میں سفر کے دوران شرکائے قافلہ کی شفقتوں کی بارش نے میرے دل کی گندگی کو دھو کر اُجلا کردیا۔ محبت کے مزید جام پینے کے لئے میں وہیں سے12 دن کیلئے مدنی قافلے ميں سفر پر روانہ ہوگيا۔ جب ميں مَدَنی قافلے سے واپس آيا تو میں مدنی حلیے میں تھا،محلے والے دیکھ کر حيران رہ گئے کہ يہ وہی لڑکا ہے جس سے پورا محلہ بیزار تھا۔ اب حال یہ ہوا کہ جو اہلِ محلّہ  میرے ساتھ کسی کو بیٹھنے نہ دیتے تھے اب میرے ساتھ بیٹھنے کی دوسروں کو ترغیبیں دیتے ۔  یہ سب مدنی ماحول کی برکتیں ہیں۔ اللہ  پاک مجھے مرتے دم تک نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اسی ماحول نے ادنی کو اعلیٰ کر دیا دیکھو         اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قبر میں نقصان دینے والے اعمال

       پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم نے قبر میں کام آنےو الے 4 نیک اعمال سے مُتَعلِّق سنا، حضرت علامہ فقیہ ابواللیث سمرقندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بیان کردہ روایت کے مطابق 4بُرے اعمال ایسے بھی ہیں کہ قبر میں سلامتی کےلیے ان سے بچنا از حد ضروری ہے۔

قبر میں سلامتی کے لیےجھوٹ سے بچئے

       ان میں سے پہلا عمل جھوٹ ہے۔اللہ پاک کی رحمت بن کر  دنیا میں تشریف لانے والے رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتاہے اور گُناہ جہنَّم کی  طرف لے جاتا ہے اور بے شک بندہ جُھوٹ بولتا رہتا ہے،یہاں تک کہ اللہ  پاک کے نزدیک کذّاب یعنی بہت بڑا