Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

ڈھانپ لیتے ہیں، رحمتِ الٰہی انہیں اپنی آغوش میں لے لیتی ہے اور ان پر سکینہ کا نزول ہوتا ہے۔ (مسلم، کتاب الذکر و الدعاء …الخ ، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ…الخ، ص۱۱۱۱، حدیث:۲۷۰۰)

      اے عاشقانِ رسول! کثرت سے ذکرِ الٰہی کرنے کے بڑے فائدے ہیں۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی دل میں نور پیدا کرتا ہے، ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی  روح کی صفائی کا سبب بنتا ہے،٭کثرت سے ذکرِ الٰہی مؤمن کا بنیادی مقصد ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی اللہ پاک کا قُرب عطا کرتا ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی انسان کی روحانی ترقی کا ذریعہ بنتا ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی بندے کے گناہوں کو بخشواد یتا ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی معرفت  اور راہِ سلوک کا زینہ ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا طریقہ ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی دِلی سکون کا باعث بنتا ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی  دلوں کے زنگ کو دُور کرتا ہے۔ ٭کثرت سے ذکرِ الٰہی سے دنیا میں بھی امن نصیب ہوتا ہے، ٭کثرت سےذکرِ الٰہی  قبر میں بھی نور پیدا کرتا ہے اور کثرت سے ذکرِ الٰہی سے آخرت میں بھی نورحاصل ہوگا۔اللہ پاک کاکثرت سے ذِکرکرنے والے مصطفےٰ، رحمتیں بانٹنے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عالیشان ہے: کچھ لوگ  دنیا میں بچھے ہوئے پلنگوں پر اللہ پاک کا  ذکر کرتے ہیں اور اللہ کریم انہیں جنت کے بلند درجات میں داخل فرمائے گا۔(صحیح ابن حبان، ۱/۳۰۸، حدیث:۳۹۸) 

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہر طرف  ذکرِ الٰہی کی ہی بھینی بھینی مہک رچی بسی ہے،  مدنی ماحول میں فجر کے بعد کا مدنی حلقہ، مدنی درس، چوک درس، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی مذاکرے، ہفتہ وار سُنّتوں بھرااجتماع، اجتماعِ ذکر و نعت، مدنی قافلے کے مدنی حلقے ، بڑی راتوں میں ہونے والے اجتماعات یہ سب ذکرِ الٰہی کی ہی بہاریں ہیں۔ اسی طرح مدنی انعامات پر عمل اور روزانہ فکرِ مدینہ کرنابھی ذکرِ الٰہی کی طرف لے جانے کا ایک ذریعہ (Source)ہے۔ لہٰذا ہم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے