Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

میرے ذِکْر سے غَفْلت میں پڑے ہوتے ہیں،وہ میری نعمت پر شکراَداکرتا ہےجبکہ بُھولنے والےمجھے بھول جاتےہیں۔(حلیۃالاولیاء ،عبدالعزیزبن ابی رواد،۸/۲۱۱ ،رقم: ۱۱۹۰۶۔الیٰ قولہ الاھلک،بحر الدموع ص۲۱ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ اولیاء !آئیے!اب اللہ پاک سے مَحَبَّت کرنے والے نیک بندوں کے کچھ مزید واقعات سُنتے ہیں:

مینڈھے کی کھال

امیر ُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ  عَنْہ فرماتے ہیں:نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت مُصْعب بن عُمَیْررَضِیَ اللہُ  عَنْہ کواس حال میں  آتے دیکھاکہ انہوں نے مینڈھے کی کھال کمر پر لپیٹ رکھی تھی تو ارشاد فرمایا:اس شخص کی طرف دیکھو، جس کے دل کو اللہ پاک نے روشن کردیا ہے۔ بے شک میں نے اس کو اس کے والدین کے پاس دیکھاکہ وہ اسے بہترین کھانا کھلاتے اور عمدہ ترین شربت پلاتے تھے،اللہ پاک اورنبیِّ  کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مَحَبَّت میں اس کا یہ حال ہوگیا ہے جو تم دیکھ رہے ہو۔(حلیة الاولیاء، مصعب بن عمیر، ۱۱۵۳، حدیث:۳۴۳)

مَحَبَّت کرنے والامحبوب کے ساتھ ہوگا

            ایک اَعْرابی نے بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکر عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! قیامت کب آئے گی؟مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:تم نے اس کیلئےکیا تیاری کی ہے؟عرض کی:میں نے اس کے لئےبہت زیادہ(نفلی) نمازیں اور (نفلی)روزے تو جمع نہیں کئے البتہ