Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

پانچ کی چاہت پانچ سے غفلت

نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سَیَأْ تِیْ زَمَانٌ عَلٰی اُمَّتِیْ یُحِبُّوْنَ خَمْسًا وَ یَنْسَوْنَ خَمْسًامیری اُمّت پر وہ زمانہ جلد آئے گا کہ وہ پانچ(5)سے مَحَبَّت رکھیں گےاور پانچ(5)کو بھول جائیں گے:(1)یُحِبُّوْنَ الدُّنیَا وَ یَنْسَوْنَ الْاٰخِرۃَ دُنیا سے مَحَبَّت رکھیں گے اور آخِرت کو بھول جائیں گے۔(2)وَیُحِبُّوْنَ الْمَالَ وَ یَنْسَوْنَ الْحِسَابَ مال سے مَحَبَّت رکھیں گے اور حسابِ (آخرت)کو بھول جائیں گے۔(3)وَیُحِبُّوْنَ الْخَلْقَ وَیَنْسَوْنَ الْخَالِقَ مخلوق سے مَحَبَّت رکھیں گے اورمخلوق کو پیدا کرنے والے کو بھول جائیں گے۔(4)وَیُحِبُّوْنَ الذُّنُوْبَ وَیَنْسَوْنَ التَّوْبَۃَ گناہوں سے مَحَبَّت رکھیں گے اورتوبہ کو بھول جائیں گے۔(5)وَیُحِبُّوْنَ الْقُصُوْرَ وَیَنْسَوْنَ الْمَقْبَرَۃَ  مَحَلَّات سے مَحَبَّت رکھیں گے اور قبرِستان کو بھول جائیں گے۔(مُکاشَفۃُ الْقُلوب،الباب العاشر فی العشق، ص۳۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

محبتِ الٰہی کی7علامتیں

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!دل میں مَحَبَّتِ الٰہی بڑھانے کے لئے قرآن وحدیث اور اقوالِ بزگانِ دین کی روشنی میں”محبتِ اِلٰہی‘‘کی7نشانیاں سُنتے ہیں:

(1)مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا اور اُس کا ترجمہ و تفسیر پڑھنا، سمجھنا مَحَبَّتِ الٰہی کی علامت ہے۔ اللہ پاک کے نیک بندے جب اس کا کلام سُنتے ہیں اور اُس میں غور وفکر کرتے ہیں تو ان کی آنکھوں سےآنسو جاری ہوجاتےہیں،چنانچہ

پارہ7سُوْرَۃُ المَائِدۃ کی آیت نمبر83 میں ارشادِ باری ہے: