Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

والسلام،۲/۱۱۸)٭جب کسی کے گھر میں داخل ہونا چاہیں تو اِس طرح کہئے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمکیا میں اندر آسکتا ہوں ؟٭اگر داخِلے کی اجازت نہ ملے تو خوشی خوشی لوٹ جائیے،ہوسکتا ہےکسی مجبوری کےتحت صاحبِ خانہ نے اجازت نہ دی ہو٭جب آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو سنّت یہ ہے کہ پوچھئے: کون ہے؟ باہَر والے کو چاہئےکہ اپنا نام بتائے،مَثَلاًکہے:محمدالیاس۔نام بتانے کے بجائے اس موقع پر”مدینہ“،”میں ہوں“،”دروازہ کھولو“وغیرہ کہنا سنّت نہیں٭جواب میں نام بتانے کے بعد دروازےسےہٹ کر کھڑے ہوں تا کہ دروازہ کھلتےہی گھر کےاندرنظر نہ پڑے ٭کسی کے گھر میں جھانکنا ممنوع ہے۔بعض لوگوں کے مکان کے سامنے نیچے کی طرف دوسروں کے مکانات ہوتے ہیں لہٰذا بالکونی وغیرہ سے جھانکتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے گھروں میں نظر نہ پڑے٭کسی کے گھر جائیں تو وہاں کے انتِظامات پر بے جا تنقید نہ کیجئے اس سے اُس کی دل آزاری ہو سکتی ہے٭واپَسی پر اہلِ خانہ کے حق میں دُعا بھی کیجئے اور شکریہ بھی ادا کیجئے اور سلام بھی اور ہو سکے تو کوئی سنّتوں بھرا رسالہ وغیرہ بھی تحفے میں پیش کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       ٭ کسی کو مسکراتا دیکھ کر  پڑھنےکی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کے مَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق کسی کو مسکراتا دیکھ کر  پڑھنےکی دعا“یادکروائی جائےگی۔دعایہ ہے: