Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

کی صحبت بے  حد ضروری ہے کیونکہ آج مُعاشرے کے خراب حالات میں گناہوں کا زور دار سیلاب جسے دیکھو بہائے لئے جا رہا ہے، ایسے میں عاشقانِ رسول کی مدَنی تحریک دعوتِ اسلامی  کا مَدَنی ماحول کسی بڑی نعمت سے کم نہیں،لہٰذا آپ بھی اِس مَدَنی ماحول  سے ہر دم وابَستہ رہئے۔

مجلس مدرسۃ المدینہ

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی اس نازک دور میں مَحَبَّتِ الٰہی کے جام پلانے اور عشقِ رسول سے دلوں کو معمور کرنے کے ساتھ ساتھ خدمتِ دین کے کم و بیش 107شعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،انہی میں سےایک شعبہ”مجلس مدرسۃ المدینہ“ بھی ہے، اس مجلس کےتحت ملک و بیرونِ ملک میں مَدَنی مُنّوں کی تعلیم و تربیت کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ (للبنین)اور مَدَنی مُنّیوں کیلئےمدرسۃ ُالمدینہ(للبنات)قائم ہیں۔جن میں تَجْوِیْد وقراءت کےساتھ قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ پڑھایا جاتا ہے۔مدرسۃ المدینہ میں مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کو دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بالخصوص ان کی اَخلاقی و مَدَنی تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،اسلامی احکامات کے مطابق اسلامی زندگی گزارنے کااندازسکھایا جاتا ہے،سُنّتیں و آداب بتائے اورسکھائے جاتے ہیں،ماں باپ کا ادب واحترام سکھایا جاتا ہے،چھوٹوں سے شفقت اوربڑوں کا ادب کرنا سکھا یا جاتا ہے، نمازوں کاپابنداورسُنّتوں پر عمل کرنے والا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے،جھوٹ بولنے سے بچنے کا مَدَنی ذہن دِیا جاتاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدرسۃ المدینہ(للبنین)سے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے ہزاروں خوش نصیب حافظِ قرآن ہرسال ملک و بیرونِ ملک میں نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم (مُصلّٰے)سُننے،سُنانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،اس وَقْت بھی ہزاروں وہ حافظِ قرآن خوش نصیب