Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

ہونےمیں رکاوٹ بنتے ہوں۔

حضرت سَیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:اللہ پاک سے مَحَبَّت کرنے والے کی نشانی یہ بھی ہے کہ ہر اس چیز کو چھوڑ دے جواللہ پاک کی یا دسے غافل کردے اور اپنے آپ کو اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں مصروف رکھے۔(الزہدالکبیر, ص ۷۸)

(7)مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانیاللہ پاک سےسچی مَحَبَّت کرنے والے نیک لوگوں کے نقشِ قدم پر چلنا اور اُن کی صحبت اختیار کرنا  بھی ہے۔

شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:ہمیشہ ایسی صُحبت اختیار کرنی چاہئے،جس سے عبادت کا شوق اور سنّت پر عمل کرنے کا ذوق بڑھے۔دوست ایسا ہو،جسے دیکھ کر اللہ پاک یاد آجائے ، اس کی باتوں سے نیکیوں کی طرف رغبت بڑھے،دنیا کی مَحَبَّت میں کمی اورآخِرت کی مَحَبَّت زِیادہ ہو۔ دوست ایسا ہو کہ اُس کے سبب اللہ پاک اورا س کے پیارے رسولصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت میں اضافہ ہو۔غیر سنجیدہ حرکتیں کرنے والوں،فیشن پر ستو ں اور بے نَمازیوں کی صحبت سے بچنا چاہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مَحَبَّتِ الٰہی بڑھانے، رِضائے الٰہی پانے،دل میں خوفِ خداجگانے،ایمان کی حِفاظت کا جذبہ بڑھانے، خود کو قبراور دوزخ کےعذابِ سے ڈرانے، گناہوں کی عادت مِٹانے،اپنے آپ کو سنّتوں کا پابند بنانے، دل میں عشقِ رسول کی شَمع جَلانے اور جنّتُ الْفِرْدَوْس میں مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوس پانے کا شوق بڑھانے کیلئے اچھا ماحول اور نیک لوگوں