Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

میں نے کھانا چبانے اور سَتُّو پینے میں ستّر(70) تسبیحات کااندازہ لگایاہے(یعنی جتنا وَقْت کھانا کھانے میں لگتا ہے،اتنی دیر میں 70 تسبیحات پڑھ لیتا ہوں)۔چالیس(40)سال ہوئے میں نے روٹی کھائی ہی نہیں تاکہ ان تسبیحات کا وَقْت ضائع نہ ہو۔ (مکاشفۃ القلوب، ص ۷۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

(4)مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی نفس کی خواہشات کے باوجود اللہ پاک کی رِضا پر اپنی پسند کو قربان کردینا۔

حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:اللہپاک کی عبادت3 چیزوں کا نام ہے:(1) شریعت کےاَحکام کی پابندی کرنا،(2)اللہ پاک کی طرف سے مقرر کردہ فیصلوں اور تقسیم پر راضی رہنا اور(3)اللہ پاککی رضا کے لیے اپنے نفس کی خواہشات کو قربان کردینا۔      (بیٹے کو نصیحت، ص ۳۷ملخصا)

حضرت سیدنا سَری سَقَطی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرمایا کرتے تھے:چالیس(40) سال سے میرے نفس کو شہد کھانے کی خواہش ہے، لیکن آج تک میں نے اس کی خواہش پوری نہیں کی ۔ (تذکرۃ الاولیا، ص ۱۶۳)

(5)مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی اپنا دل دُنیا کی مَحَبَّت سے خالی کرکے مکمل  طور پر اللہ پاک کی بارگاہ میں  جھکائے رکھنابھی ہے۔

منقول ہے:اللہ پاک نے حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وحی اُتاری:اے عیسیٰ! جب کسی بندے کا دل دنیا وآخرت کی مَحَبَّت سے پاک وصاف ہوجاتا ہے تواس میں اپنی مَحَبَّت بھردیتاہوں۔

(6)مَحَبَّت اِلٰہی‘‘کی ایک نشانی ایسے تمام کاموں سے دُور رہناہے جو اللہ پاک کاقُرب حاصل