Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

اصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے مسلمانوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے، لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے اور اللہ پاک کی مَحَبَّت مزید بڑھانے، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنتیں پھیلانے ،اپنے آپ کو اور دوسرے مسلمانوں کو گُناہوں سے بچانے اور نیکیوں کی راہ پر لانے کے لئے12 مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے والے بن جائیے۔

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”بعدِ فجر مَدَنی  حلقہ“

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام’’بعدِ فجر مَدَنی  حلقہ‘‘بھی ہے،بعدِ فجر مَدَنی حلقے میں3آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ قرآن کنزُ الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان،تفسیر نورُالْعرفان،یاتفسیرصِراطُ الجنان، درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات)اور آخر میں شَجْرہ قادِریہ،رَضَویہ،ضیائیہ، عطاریہ بھی پڑھااور سُناجاتا ہے، اس کےبعدشجرے کےکچھ نہ کچھ اَوْرادووظائف اوراِشراق وچاشت کےنوافل پڑھنےکی بھی ترکیب ہوتی ہے۔

       12مَدَنی کاموں میں سے یومیہ اس مَدَنی کام ’’بعدِ فجر مَدَنی حلقہ ‘‘ کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئےمکتبۃ المدینہ کے رسالے’’بعد ِفجرمَدَنی حلقہ ‘‘کامطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے  پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

       اس رسالےکی برکت سےآپ پڑھ سکیں گے۔٭بعد ِفجرمدنی حلقہ کسے کہتےہیں؟،٭مدنی حلقہ لگانےکاطریقہ ،٭اسلاف کےمدنی حلقے،٭مدنی حلقے کے معمولات کی وضاحت٭فیضانِ سنت