Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

حضرت سَیِّدُنا لاحِق بن حمید رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:حضرت سَیِّدُنا قیس بن عُبّاد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک شخص رضائے الٰہی کے لئے اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے گیا، راستے میں ایک نامعلوم شخص سے ملاقات ہوئی۔ اس نے پوچھا:کہاں جارہے ہو؟جواب دیا: فلاں سے ملاقات کے لئے۔ پوچھا: کیا تمہاری آپس میں کوئی رشتہ داری ہےجسے تم نبھانے جارہے ہو؟کہا:نہیں۔پوچھا:کیا اس کا تم پر کوئی احسان ہے،جسے تم چُکانے جارہے ہو؟کہا:نہیں!میں صرف رضائے الٰہی کے لئے اس سے مَحَبَّت کرتا ہوں۔ اس نے کہا: مجھے اللہ پاک نے تمہاری طرف بھیجا ہے تا کہ تمہیں بتاؤں کہ رضائے الٰہی کے لئے مسلمان سے مَحَبَّت کرنے کی وجہ سے اللہ پاک تم سے مَحَبَّت فرماتا ہے۔(اللہ والوں کی باتیں،ص۳/۱۶۴)

حضرت سَیِّدُنا عمرِ فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہُ سے مروی ہے کہ پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے  فرمایا:بے شک اللہ پاک  کے بندوں میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جونہ نبی  ہیں نہ شہید،مگر قیامت کے دن اللہ پاک  کی بارگاہ میں اُن کا مقام و مرتبہ دیکھ کر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور شہدائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن رشک کریں گے۔لوگوں نے عرض کی:یَارسُولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!ہمیں بتائیے کہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ارشاد فرمایا!یہ وہ لوگ ہوں گے جو ایک دوسرے سے اللہ پاک کی مَحَبَّت کی وجہ سے مَحَبَّت کرتے رہے ہوں گےحالانکہ ان کے درمیان نہ تو رشتہ داری ہوگی اور نہ ہی مال کے لین دین کا کوئی معاملہ،خدا پاک کی قسم!ان لوگوں کے چہرے(قیامت کے دن)نور والے ہوں گے،یقیناً یہ لوگ نُور کے اُوپر ہوں گے،جب سب لوگ خوف زدہ ہوں گے،اس وَقْت یہ لوگ بے خوف ہوں گے اور جب لوگ غمگین ہوں گے تو ان لوگوں کو کوئی غم نہیں ہو