Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

اُنہوں نےشجرہ  شریف کو گھریلو ناچاقیاں دور کرنےکی نِیَّت سے پڑھنا شروع کردیا۔شجرۂ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ پڑھنےکی برکت سےان کےگھر یلو جھگڑےختم ہو گئےاورگھر امن  کا  گہوارہ بن گیا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                صَلَّی اللّٰہُ ِ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ایک مسلمان کو اپنے ربِّ کریم سے جتنی مَحَبَّت ہونی چاہئے اتنی پوری مخلوق میں سے کسی سے بھی نہیں ہونی چاہئے،اسی میں ایمان کی علامت ومٹھاس ہے۔یقیناً ہم میں سے ہر شخص اس بات کا دعویٰ تو کرتا ہے کہ مجھے اپنے رَبّ کریم  سے بہت مَحَبَّت ہے،مگر بدقسمتی سے ہمارے اعمال اس کے برخلاف ہیں،گویا ہمارا کردار ہی ہماری عادات کا واضح  انکار کر رہا ہوتا ہے،ہماری عملی حالت سے تو ایسا لگتا ہے کہ ہمیں اپنے ربِّ کریم سے اتنی بھی مَحَبَّت نہیں جتنی لوگوں سے ہے۔کسی عقلمندکا کہناہے:”کرنے والے کام کرو ،ورنہ نہ  کرنے والے کاموں میں پڑ جاؤ گے۔“مگر افسوس!آج کل لوگوں کی ایک تعداد نہ کرنے والے کاموں میں ایسے مصروف ہوگئی ہےکہ کرنے والے کاموں کی طرف توجہ ہی نہ رہی ،لوگ دُنیا کی فکر میں ایسے پڑے کہ آخرت کی فکر کرنا ہی چھوڑ دی ،مال کی مَحَبَّت میں ایسے گرفتار ہوئے کہ قیامت کے دن لئے جانے والے حساب سے بالکل ہی غافل ہوگئے،مخلوق کی مَحَبَّت میں ایسے گُم ہوئے کہ اللہ پاک کی یاد ہی دل سے بُھلا بیٹھےہیں، گُناہوں کی مَحَبَّت میں پڑے تو توبہ سےہی  گئے اور عالیشان مکانات تعمیر کرنے کی فکر سر پر سُوار ہوئی توآخرت  کو سنوارنے کی طرف توجہ ہی نہ رہی ،ذرا سوچئے! ہمیں کیا کام کرنے تھے اور ہم کن کاموں میں پڑے ہوئے ہیں۔غور کیجئے! کہیں یہ وہی دَور تو نہیں ہے جس کی خبر دیتے ہوئےمَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صدیوں پہلے ہی ہمیں خبردار  فرما دیاتھا۔چنانچہ