Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ اولیاء !غور کیجئے!اللہ  پاک سے مَحَبَّت کرنے والوں کا مَحَبَّتِ اِلٰہی میں کیا حال ہوا کرتا ہے کہ یہ حضرات اللہ پاک اور بندوں کے حقوق کا کس قدر احساس کرتے ہیں، نیکیوں سے مَحَبَّت اور گُناہوں سےان کوکیسی نفرت ہوتی ہے،عبادتِ الٰہی کی کثرت انہیں کمزور اور ان کے رنگ کوتبدیل کردیتی ہے،جبکہ دوسری جانب آج لوگوں کی بھاری اکثریَّت بے عملی کا شکار ہے، نہ تو بندوں کےحقوق کی ادائیگی کی فکر  ہے اور نہ ہی اللہ پاک کے حقوق کا کوئی احساس،نیکیاں کرنا نفس کیلئے بے حدمشکل  اور گناہ کرنا بَہُت آسان ہوچکا ہے، مسجِدوں کی وِیرانی اور گُناہوں بھری گھومنے پھرنےکی آباد جگہیں دِین کا دَرد رکھنے والوں کوگویا خون کے آنسو رُلاتیں اور تڑپاکے رکھ دیتی  ہے۔ٹی وی، ڈِش اِنٹینا،انٹرنیٹ،سوشل میڈیا(Social Media)اور کَیبل کا غَلَط استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں،ضرورتوں کو پورا کرنے اورسہولیات کو پانے کی حد سے زیادہ کوشش نے مسلمانوں کی بھاری تعداد کو آخِرت کی فکر سےبالکل  غافل کردیا ہے۔گالی دینا،الزام لگانا، بدگمانی کرنا،غِیْبَت کرنا، چغلی کھانا، لوگوں کے عیب جاننے میں لگے  رہنا، لوگوں کے عیب اُچھالنا،جھوٹ بولنا، جھوٹے وعدے کرنا،کسی کا مال ناحق کھانا،خون بہانا، کسی کو شَرعی اجازت کے بغیر  تکلیف دینا،قرض دبا لینا،کسی کی چیز وقتی طور پرلے کر واپَس نہ کرنا، مسلمانوں کو بُرے ناموں سے پکارنا،کسی کی چیز اُسےبُرا لگنے کے باوُجُود اجازت کے بغیر استعمال کرنا، شراب پینا،جُوا کھیلنا،چوری کرنا،بدکاری کرنا،فلمیں ڈرامے دیکھنا،گانے باجے سُننا، سُود اور رِشوت کا لین دین کرنا،ماں باپ کی نافرمانی کرنا اور انہیں ستانا،اَمانت میں دھوکہ کرنا،بدنگاہی کرنا،عورَتوں کا مَردوں کی اور مردوں کا عورَتوں کی نقل کرنا،بے پردگی،غُرُور،تَکَبُّر،