Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

دعاکی:اے اللہ پاک!ان اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن جیسے اعمال کی مجھے بھی توفیق دے اور مجھے بھی ان کے ساتھ ملا دے ۔پھر اس نے ایک زور دار چیخ ماری اور زمین پر تشریف لے آیا اور اس کی روح جسم سے جدا ہوگئی۔اللہ پاک کی قسم!یہ اللہ پاک سے ڈرنے والوں  اور اس کو پہچاننے والوں کی نشانیاں  ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!پارہ2سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر165 میں ارشادِ ربّانی ہے:

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِؕ   (پ۲،البقرۃ،۱۶۵)       

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اورایمان والے سب سے زیادہاللہ  پاک سے مَحَبَّت کرتے ہیں۔

بيان كرده آیتِ مبارَکہ کے تحت”تفسیرصِراط ُالجنان“جلد1صفحہ نمبر264پر ہے:اللہ پاک کے مقبول بندے،تمام مخلوقات سے بڑھ کر اللہپاک سے مَحَبَّت کرتے ہیں۔اللہ پاک کی مَحَبَّت میں جینا اوراللہ پاک کی مَحَبَّت میں مرنا،ان کی زِندگی  كا مقصد ہوتا ہے۔اپنی ہر خوشی پر اپنے رَبّ کریم کی خوشی  کو ترجیح دینا،نرم نرم  بستروں کو چھوڑ کر اپنے ربِّ(کریم)کی بارگاہ میں سجدے میں رہنا،اللہ پاک کی یاد میں رونا،اللہ پاک کی رضا کے حُصُول کیلئے تڑپنا،سردیوں کی طویل(لمبی) راتوں میں قیام(یعنی عبادت کرنا) اور گرمیوں کے لمبے دنوں میں روزے،اللہ  پاک کیلئے مَحَبَّت کرنا، اسی کی خاطر دُشمنی رکھنا، اسی کی خاطر کسی کو کچھ دینا اور اسی کی خاطر کسی سے روک لینا،نعمت پر شکر،مُصیبت میں صبر،ہر حال میں خُدا(پاک)پربھروسا(کرنا)، اپنے ہر مُعاملے کو اللہ پاک کے سِپُرد(حوالے)