Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

کردینا،اللہ پاک کے اَحکام پر عمل کیلئےہر وَقْت تیار رہنا، دل کوکسی اور  کی مَحَبَّت سے پاک رکھنا،اللہ پاک کےپیاروں  سے مَحَبَّت اوراللہ پاک کے دُشمنوں سےنفرت کرنا،اللہ پاک کے پیاروں کافرماں برداررہنا،اللہ پاک کے سب سے پیارے رسول و محبوب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دل و جان سے محبوب رکھنا،اللہ پاک کے کلام کی تلاوت،اللہ پاک کے خاص  بندوں کو اپنے دلوں کے قریب رکھنا، اِن سے مَحَبَّت رکھنا،اللہ پاک کی مَحَبَّت میں اضافے کیلئے ان کی صحبت اختیار کرنا،اللہ پاک کی تعظیم سمجھتے ہوئے ان کی تعظیم کرنا،یہ تمام اُمُور(کام) اور ان کے علاوہ سینکڑوں کام ایسے ہیں، جو مَحَبَّتِ الٰہی کی دلیل بھی ہیں اوراُس کے تقاضے بھی ہیں۔(تفسیرصِراطُ الجنان،ص۲۶۴ ملخصاً)

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ اللہ  پاک کی مَحَبَّت کے تقاضے کیا کیا ہیں،یعنی اگر کوئی شخص مَحَبَّتِ الٰہی کا دعویٰ کرتا ہے تو اُس کے دن رات کیسے گُزرنے چاہئیں،اُس  کا سر اللہ پاک کی بارگاہ میں جُھکا ہوا ہونا چاہئے، اُس کی آنکھیں اللہ پاک کی یاد میں بہتی رہنی چاہئیں،اُس کا دلاللہ پاک کی رضا کے لئے بے قرار ہونا چاہئے،دن روزے میں گُزرے تو راتیں عبادت میں کٹیں۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً ہمیں بھی اپنے اندراللہ پاک کی مَحَبَّت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ پاک نے ایک بار اپنے نبی حضرت سَیِّدُنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَامسے فرمایا: اے داؤد! اگرتُو مجھ سے مَحَبَّت کرنا چاہتاہے تو دُنیا کی مَحَبَّت کو اپنے دل سے نکال دے، کیونکہ میری اور دُنیا کی مَحَبَّت ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتیں،اے داؤد!جو مجھ سے مَحَبَّت کرتاہے وہ رات کو میرے لئے تَہَجُّدادا کرتا ہے،جبکہ لوگ سورہے ہوتے ہیں،وہ تنہائی میں مجھے یاد کرتاہے،جب غافل لوگ