Book Name:Allah Pak Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waq'eaat

جب میں ایک ایسی وادی سے گزرا جس میں بہت سے درخت ، پودے اور پھل تھے تو میں اللہ پاک کی قدرت اوراس کی بنائی ہوئی چیزوں  کی خوبصورتی  کے بارے میں غور وفکرکرنے لگا۔ اچانک مجھے ایک آواز سنائی دی جس نے میرے آنسوؤں کوبہا دیااورمیری عشق  کی آگ بھڑک اُٹھی۔میں اس آواز کے پیچھے پہاڑ کے نچلے حصے میں ایک غار کےکنارے  تک پہنچ گیا۔ وہ کلام غار کے اندر سے سنائی دے رہا تھا۔ میں اندر گیا تو وہاں عبادت کرنے والے ایک شخص کو پایا جو نہایت ہی کمزور تھااور اس پر مقبولیت کےنشانات ظاہر تھے،میں نے اس کو یہ کہتے ہوئے سنا:پاک ہے وہ ذات!جس نے عاشقوں  کے دلو ں کو اپنی بارگاہ میں مناجات  کے ذریعے زندہ کیا،اب وہ صرف اسی پر بھروسا کرتے ہیں اور اس نے انہیں اپنی مَحَبَّت کے لئے چُن لیا،تواب وہ صرف اسی کی خواہش کرتے  ہیں۔جب اس نے مجھے محسوس کیاتو میں نے کہا:اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ،اس نے جواب دیا:وَعَلَیْکَ السَّلَام،اس نے مجھ سے پوچھا:آپ کوکس نے اُس شخص کا راستہ دکھایا جسے خوفِ الٰہی نےلوگوں سے علیٰحدہ کر رکھا ہے اور جو اپنے نفس کے حساب کتاب  کی وجہ سےاچھا کلام نہ کرسکا؟میں نے کہا:مجھے غور وفکر کرنے اورچُھپے ہوئے اولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے بارے میں جاننے کی خواہش آپ کے پاس لائی ہے۔اس نے کہا:اے نوجوان! بے شک اللہ پاک کے کچھ بندے ایسے ہیں کہ جن کے دلوں میں ان کی اپنے حقیقی محبوب سےمَحَبَّت اثرکرتی ہے تو اس کے ساتھ بہت زیادہ مَحَبَّتکے سبب ان کی روحیں،فرشتوں کی دنیا  میں سیرکرتی ہیں اور اللہ پاک کے جمع شدہ خزانوں کو دیکھتی ہیں تواللہ پاک کی  ذات ان کو اپنے جمال دکھاتی ہے ،وہ اس کو اس طرح دیکھتے ہیں کہ ان کے دل اس کی مَحَبَّت میں آبادہوتے ہیں،ان کی روحیں اس سے ملاقات کے لئے اُڑتی رہتی ہیں اوروہ دنیا و آخرت کے بادشاہ ہیں۔پھراس شخص نے رونا شروع کر دیااور