Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

الہند حضرت خواجہ  معین الدین  اجمیری، ص۲۰ ملخصاً) حضرت خواجہ  غریب  نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاپنےاَخْلاق،کردَاراور گُفتَارسے اسلام کا بول بالافرمایا ۔ لاکھوں لوگوں کو آپ نے اپنی نگاہِ نور سے نورِ اسلام سے منور فرمایا۔ آپ نے اپنے خلفا اورتلامذہ(شاگردوں) کی ایسی جماعت تیار  کی، جس نے پاک و ہند کے کونے کونے میں دِین کا پیغام پھیلایا ۔ اللہ پاک حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمتِ دین کے صدقے ہمیں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   

مجلس لنگرِ رضویہ

اے عاشقانِ اولیا!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول جہاں خوفِ خدا کا پیکر بناتا ہے وہیں اولیائے کرام کی سچی محبت بھی دیتاہے۔ ہم بھی اسی مدنی  ماحول سے ہردم وابستہ رہیں، عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے 107 سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک مجلس لنگرِ رضویہ بھی ہے،مختلف مواقع پرہزاروں عاشقانِ رسول کی خیرخواہی کی جاتی ہے یعنی ان کو کھانا کھلایا جاتاہےمثلاًدَارُالسُنَّہ میں آنے والے مہمانوں،مختلف سُنّتوں بھرے اجتماعات،مدنی مشوروں،مختلف مدنی کورسزمیں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ملک و بیرونِ ملک ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ رمضان اورآخری عشرے کے اِعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں،ان عاشقانِ رسول کے لیے”لنگرِ رضویہ“(سحری و افطاری)کابہت بڑا اِنتظام کیاجاتا ہے تا کہ یہ عاشقانِ رسول دِلجمعی کے ساتھ علمِ دِین کے مدنی حلقوں اورمدنی مذاکروں میں بھرپورتوجہ کے ساتھ شرکت کر سکیں۔دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکروں کے اجتماعات میں بھی عاشقانِ رسول کے لیے لنگرِ رضویہ کا اِہتمام کیا جاتاہے۔لنگرِ رَضَویہ کی مد میں کروڑوں روپے کے