Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

سوئے ہوئے لوگوں کا حال جان لو تو مارے خوف کے کھڑے کھڑے پِگھل جاؤ ۔ ([1])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خواجہ غریب نواز کا ذکرِ خیر

اے عاشقانِ اولیا!حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور دیگر اولیائے کرام کا خوفِ خدا سے رونا مرحبا! 6رَجَبُ الْمُرَجَّب کو سلطانُ الہندحضرتِ سَیّدناخواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکا عُرس مُبارَک نہایت ہی عقیدت اوردُھوم دھام سے منایاجاتا ہے،اس موقع پر  اِیصالِ ثواب اجتماعات کا اِہتمام کیا جاتاہے، جس میں قرآن خوانی،نعت خوانی،سُنّتوں بھرے بیانات،تقسیمِ رسائل وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )میں بالخصوص رجب المرجب کے ابتدائی 6 ایّام میں تومدنی مذاکروں کی  خوب مدنی بہاریں ہوتی ہیں،کئی شہروں سے عاشقانِ غریب نواز،علمِ دین سیکھنے، فیضانِ مدنی مذاکرہ لُوٹنے اورامیرِ اہلسنّت کی صحبت کی برکتیں حاصل کرنے کے لیے  عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں وقت گزارنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،ان کے علاوہ ملک و بیرونِ ہزاروں عاشقانِ غریب نوازاپنے اپنے شہروں میں اجتماعی طورپران مدنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں،اس سال بھی اِنْ شَآءَ اللہ رجب المرجب کے مدنی مذاکروں کی دُھوم دھام ہوگی۔آئیے!ہم بھی نیّت کرتے ہیں کہ اس سال ہونے والے رجب المرجب کے6 مدنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔

 آئیے! حضرت خواجہ  غریب  نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصراً ذکرِ خیر سنتے ہیں:آپ کا نام حَسَن چشتی اَجمیری ہے، آپ کےمشہوراَلقابات میں مُعینُ الدّین،غریب نواز،سلطانُ الہِنْد اور عطائےرسول شامل ہیں۔(معین


 

 



[1]     معین الارواح، ص ۱۸۵ملخصاً