Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

دعائے عطار

 یااللہ پاک رَمَضانُ الْمُبارَک میں چندے اور بقرعید میں کھالوں کے لیے کوشش کرکے جو عاشقانِ رسول میرا دل خوش کرتے ہیں، تُوان سے ہمیشہ کے لیے خوش ہوجا اور ان کے صدقے مجھ پاپی و بدکار، گنہگاروں کے سردار سے بھی سدا کے لیے راضی ہوجا، یااللہ پاک جو اسلامی بھائی اور اسلامی بہن (عذر نہ ہونے کی صورت میں) ہر سال تین ماہ کے روزے رکھنے اور ہر برس جُمَادَی الْاُخْرٰی میں رسالہ”کفن کی واپسی “اور ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب میں ”آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کامہینا اور شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں ”فیضانِ رَمضان( مکمل) پڑھ یا سُن لینے کی سعادت حاصل کرے ،مجھے اور اُس کو دنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب فرما اور ہمیں بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پڑوس میں اِکٹھا رکھ۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  (کفن کی واپسی، ص۲۰ بتغیر قلیل)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رونے کی طبّی فوائد 

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم خوفِ خدا میں رونے کی اہمیت کے بارے میں سُن رہے تھے۔ جدید طِبّی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ رونے کے بھی کئی فوائد ہیں۔ آئیے آنسو بہانے کے کچھ طبّی فوائد سنتے ہیں: ٭ماہرین کے مطابق وہ پانی جو آنسوؤں کی صورت میں آنکھوں سے نکلتا ہے ، آنکھ سے نکلنے والے دیگر پانیوں(Waters)  سے مختلف ہوتا ہے۔ ٭تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر شخص کو ہفتے میں کم از کم ایک بار پندرہ (15)(Fifteen)منٹ تک رونا چاہیے۔ ٭ہفتے میں ایک بارکا رونا دِماغی صلاحیتوں پراچھااثر ڈالتا ہے۔ ٭ماہرین کا کہنا ہے کہ آنسوانسانی جسم میں موجودکولیسٹرول