Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

(Cholesterol)کو کم کرتے ہیں۔ ٭بوجھل طبیعت میں بہنے والے آنسو ذہنی دباؤ کا خاتمہ کرتے  ہیں جس سے بلڈ پریشر(Blood pressure)، شوگر (Sugar)اور دل کے امراض (Heart diseases) لاحق نہیں ہوتے۔ ٭ آنسوؤں کو روکنے سے آنکھوں میں ڈی ہائیڈریشن ہوجاتی ہے جس سے بینائی کمزور ہوتی ہے جبکہ ہفتے میں ایک بار رونے سے بینائی بہتر ہوتی ہے۔ ٭تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنسوؤں کی صورت میں جو پانی  آنکھوں سے نکلتا ہے، اس میں کئی طرح کے کیمیائی اجزا ہوتے ہیں۔ ایسے آنسو انتہائی کم مقدار میں بھی بہائے جائیں تو اس کے نتیجے میں شریانوں میں خون کے قطرے جمنے کا عمل سُست پڑ جاتا ہےاور جِلدی امرض (Skin diseases)سے نجات ملتی ہے۔(مختلف ویب سائٹ سے ماخوذ)

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ممکن ہے کہ آنسو بہانے کے فوائد سُن کر رونے کا ذہن بن رہا ہو۔ یہ یاد رکھ لیں کہ شرعاً جو رونا پسندیدہ ہے اور جس پر ثواب ہے وہ رونا اللہ  پاک کے لئے ہو ، آخرت کی فکر میں ہو ، خوفِ خدا کی وجہ سے ہو۔ جبکہ دنیا کے لیے رونے پر آنکھوں کو فوائد تو مل سکتے ہیں ثواب نہیں ملے گا۔ افسوس!آج ہم اپنی دنیا اچھی کرنے کے لیے کتنے بے چین ہیں۔دنیا اچھی ہو جائے، صحت ٹھیک ہوجائے،پریشانیاں ختم ہو جائیں، مصیبتیں دُور ہو جائیں، مال و دولت کی کثرت ہو جائے،قیمتی موبائل مل جائے،نئی گاڑی مل جائے،اَلْغَرَض!بے شمار دنیوی مقاصد ہیں کہ جنہیں پانے کےلیے ہم اپنی مقدور بھر کوشش کرتے ہیں، مگر افسوس آخرت کو بہتر کرنے کا جذبہ ویسا نظر نہیں آتا جیسا ہونا چاہئے۔ اے کاش! ہمیں بھی دُنیا کی ناپائیداری کا حقیقی معنوں میں اِحساس ہو جائے ، اے کاش! ہماری بھی غفلت کا پردہ چاک ہو جائے ۔ اے کاش! ہمیں بھی امّیدِ رحمت کے ساتھ ساتھ صحیح معنوں میں خوفِ خدا مُیَسرآ جائے، اے کاش!بُرے خاتِمے کا ڈر ہمارے دل میں گھرکر جائے ، اے