Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

آبادہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے  بہ نیتِ اعتکاف مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں گزارنے کا موقع ملے گا٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے   کی فضیلت حاصل ہوگی۔

12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار اس مدنی کام ”یومِ تعطیل اعتکاف“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے” یومِ تعطیل اعتکاف“ کا مطالعہ کیجئے، تمام اسلامی بھائی اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں، یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔

اس رسالے کے مطالعے سے مزید آپ جان سکیں گے٭یومِ تعطیل اعتکاف کیا ہے؟٭یومِ تعطیل اعتکاف کا جدول٭مدنی کاموں کی مضبوطی کا ذریعہ ٭اطراف گاؤں اور دعوتِ اسلامی٭یومِ تعطیل اعتکاف سے متعلق چند سوال جواب٭ یومِ تعطیل اعتکاف کے 14 فوائد وغیرہ

آئیے!ہم بھی نیّت کرتے ہیں کہ اس ہفتہ وارمدنی کام(یومِ تعطیل اِعتکاف)میں عملی طورپرشرکت کی سعادت حاصل کرتے رہیں گے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔آیئے! ترغیب کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی  ایک مدنی بہار سنتے ہیں، چنانچہ

نیکیوں کی توفیق مل گئی

بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کی پچھلی زِندگی گُناہوں میں گزر رہی تھی، ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا،لوگوں سے لَڑائی مول لینا،بات بات پرماردھاڑ پر اُتر آنا جیسی بُرائیوں میں گِرِفْتار تھے۔ خُوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی اِنْفِرادی کوشِش پر یہ رَمَضانُ المُبَارَک کے آخری عَشَرے میں