Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

  پھر اللہ  پاک اس کو جنت کے قرىب کردے گا، جب وہ جنت کے دروازے کے قرىب پہنچ جائے گا اور جنت کى شگفتگى ، تازگى اور لذت کو محسوس کرے گا۔ پھر جب تک اللہ پاک چاہےگا وہ خاموش رہے گا پھر وہ کہے گا: يَا رَبِّ أَدْخِلْنِىَ الْجَنَّةَ ، اے مىرے پَرْوَرْدْگا ر! مجھے جنت مىں داخل فرمادے۔ اللہ  پاک فرمائے گا: اے ابنِ آدم! افسوس !! تُو کس قدر وعدہ کو توڑنے والا ہے! کىا تُو نے ىہ وعدہ نہىں کىا تھا کہ جو کچھ تجھے مل چکا ہے ،اس سے زىادہ کچھ نہىں مانگے گا؟ وہ عرض کرے گا: مالک! تُو  مجھے اپنى مخلوق مىں سب سے زىادہ محرومیٔ قسمت والا مت بنا۔ پھر اللہ  پاک اسے  جنت مىں جانے کی اجازت عطا فرمائے گا اور اِرْشاد فرمائے گا:مانگ! کیا مانگتا ہے؟اس پر وہ اپنی خواہشات کا اظہار کرے گا ىہاں تک کہ اس کى خواہشات (Desires)ختم ہوجائىں گى۔ پھر اللہ پاک اس سے فرمائے گا جو تُو نے مانگا وہ تجھے دیا جاتا ہے اور اس جیسا اوردیا جاتا ہے بلکہ اس کادس (10) گُنا اوربھی دیا جاتا ہے۔(بخاری، کتاب الاذان، باب فضل السجود،۱/۲۸۳، حدیث:۸۰۶ ملخصاً)

اِس بے کسی میں دِل کو مِرے ٹیک لگ گئی             شُہرہ سُنا جو رَحمتِ بےکس نواز کا

تُو بے حساب بخش! کہ ہیں بے شُمار جُرْم                  دیتا ہوں واسِطہ تجھے شاہِ حِجاز کا

مختصر وضاحت:پریشانی اور لاچاری کے عالم میں میرے دل کو اُس وقت  حوصلہ مل گیا جب میں نے اللہ پاک کی رَحْمت  کا  چرچہ سُنا۔اے میرے رب! میرے جُرم بے حساب ہیں، تجھے شاہِ حجاز، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا واسطہ مجھے بے حساب بخش دے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خوفِ خدا کہتے کسے ہیں؟

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اس حکایت سے معلوم ہوا کہ رب تعالیٰ سے مانگنے والا