Book Name:Zindgi Ka Maqsad

زندگی آمد برائے بندگی!

      پیاری پیاری اسلامی بہنو !اس آیتِ کریمہ میں اس بات کا اظہار ہے کہ انسان کو زندگی اور موت دینے کا واضح مقصد یہ ہے کہ وہ نیک عمل کرے۔ ٭یعنی یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ نیکیاں کریں،  ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ  اپنے اندر حسنِ اخلاق پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ زہداور تقویٰ اختیار کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ عاجزی و انکساری  اختیار کریں ، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ اتباعِ شریعت کا جذبہ بیدار کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ دل میں محبتِ الٰہی کا بیج بوئیں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ اللہ پاک کی عبادت کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ تلاوتِ قرآن کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ درودِ پاک پڑھیں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ نمازیں پڑھیں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ دل میں خشیتِ الٰہی پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ اپنے اندر حیا کا جوہر پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس  لیے ملی ہے کہ خود میں اتباعِ رسول کا جذبہ پیدا کریں، ٭یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی ہے کہ ہم اپنے کردار کو مدنی کردار میں ڈھالیں، ٭اَلْغَرَض! یہ زندگی ہمیں اس لیے ملی  ہے کہ اسے اللہ  پاک کی عبادت اور اس کی اطاعت میں گزاریں۔

 کسی فارسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

زِندگی آمَد برائے بَندَگی